پریس ریلیز : مسلمانانِ کشمیر کے مجاہد قائد عبد الحمید للہاری رحمہ اللہ کی شہادت

پریس ریلیز : مسلمانانِ کشمیر کے مجاہد قائد عبد الحمید للہاری رحمہ اللہ کی شہادت

 

 

پریس ریلیز : PR_106_AQS

تاریخ:6 ربیع الاول 1441 ھ بمطابق 3 نومبر 2019ء

مسلمانانِ کشمیر کے مجاہد قائد عبد الحمید للہاری رحمہ اللہ کی شہادت

ألحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وعلی آلہ وصحبہ ومن والاہ، أما بعد

جموں و کشمیر میں عرصہ تین ماہ سے زائد سے کرفیو بدستور نافذ ہے۔ حکومتِ ہند کی جانب سے مسلط کرفیو اور نئی پابندیوں کے مقاصد میں سب سے بنیادی مقصد، تحریکِ جہاد کو دبانے کی کوشش ہے۔ اسی ضمن میں وادی اور جموں دونوں میں مجاہدین اور جہاد کی نصرت کرنے والی غیور کشمیری عوام کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح کے ایک آپریشن میں، مسلمانانِ کشمیر کے سرکردہ مجاہد قائد عبد الحمید للہاری کی دو مزید مجاہد ساتھیوں سمیت شہادت کی اطلاع ہمیں کچھ دیر پہلے ہی موصول ہوئی ہے، إنّا للہ و إنّا إلیہ راجعون۔

محترم مجاہد بھائی عبد الحمید للہاری جو جہاد سے وابستہ حلقوں میں ’ہارون عباس‘ کے نام سے معروف تھے ، شہید مجاہد ذاکر موسیٰ رحمہ اللہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ برادرِ محترم عبد الحمید للہاری کا خون جہادِ کشمیر کی پاکیزہ تحریک کو مزید جِلا بخشے گا کہ کاروانِ جہاد کی گاڑی کا ایندھن شہداء کا خون اور اہلِ جہاد کی قربانیاں ہی ہوتا ہے۔

ہمارے شہید مجاہد بھائی عبد الحمید للہاری کا ذکر اب بھی اور جب بھی کیا جائے گا تو ساتھ اس بات کا ذکر بھی ہو گا کہ جس کشتیٔ جہاد کو برہان وانی اور ذاکر موسیٰ رحمہما اللہ نے خفیہ ایجنسیوں کے بھنور سے نکالا تھا اور پھر اپنے خون سے اس آزاد جہاد کے پیغام کو زندگی بخشی تھی، اس کشتیٔ جہاد کو گو نا گوں حالات و مشکلات کے باوجود، بھائی عبد الحمید للہاری صحیح سمت میں تِراتے (چلاتے) رہے اور کسی دھوکہ دہی کے بھنور میں اسے پھنسنے نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس سعی اور پھر راہِ حق میں شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں، آمین۔

اسلام کی فطرت میں، قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا، جتنا کہ دبائیں گے!

کشمیر کی جہاد و رباط سے وابستہ غیور عوام، برادرِ عزیز شہید عبدالحمید للہاری سے وابستہ مجاہد ساتھی اور وادی و جموں میں موجود تمام جہادی جماعتیں اور مجموعات اس مشکل پر ہر گز نہ گھبرائیں اور نہ ہی ان کے حوصلے کم ہوں کہ بلا شبہ اللہ کی راہ میں بہنے والا کوئی ایک خون کا قطرہ بھی رائیگاں نہیں جاتا۔ کشمیر و برِّ صغیر میں موجود تمام اہلِ ایمان ، اس عبادتِ جہاد اور شریعت یا شہادت کے مبارک نعرے اور شعار سے چمٹے رہیں کہ إنّ النّصر مع الصبر، نصرتِ رب تو صبر کے ساتھ بالکل جڑی ہوئی ہے۔اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے ایسے ہی رجالِ کار اور حالات کے متعلق اپنی پاک کتاب میں فرمایا:

وَكَأَ يِّن مِّن نَّبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُواْ لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَمَا ضَعُفُواْ وَمَا اسْتَكَانُواْ وَاللّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ ؀(سورۃ آلِ عمران: ۱۴۶)

’’ اور کتنے ہی پیغمبر ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی ! اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں ان پر پڑیں ان سے وہ دل شکستہ نہیں ہوئے، انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی، وہ (باطل کے آگے)سرنگوں نہیں ہوئے، اللہ ایسے ثابت قدم لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ ‘‘

اللہ پاک تمام اہلِ ایمان کو جہاد اور راہِ حق پر ثبات عطا فرمائیں اور برادرِ محترم عبد الحمید للہاری کا بہترین نعم البدل مسلمانانِ کشمیر و برِّ صغیر کو عطا فرمائیں، آمین یا ربّ العالمین۔

وآخر دعوانا أن الحمد للہ ربّ العالمین۔ وصلی اللہ علی نبینا محمد۔

 

ڈاؤن لوڈ | Download

 

شاهد أيضاً

پریس ریلیز – قادمون يا أقصى! الشیخ ابو ہریرہ قاسم الریمی رحمتہ اللہ علیہ کے سانحہ شہادت پر بیان

پریس ریلیز – قادمون يا أقصى! الشیخ ابو ہریرہ قاسم الریمی رحمتہ اللہ علیہ کے …

شہادت : رتبہ اولی محبت کے قرینوں میں – مجاہدین کی ایک محفل میں فضیلتِ شہادت و شہداء کے متعلق گفتگو – حافظ صہیب غوری حفظہ اللہ

شہادت : رتبہ اولی محبت کے قرینوں میں – مجاہدین کی ایک محفل میں فضیلتِ …

بھائی چارگی، اس کی اہمیت اور پیدا کرنے کے اسباب – از مولانا محمد مثنیٰ حسان

بھائی چارگی، اس کی اہمیت اور پیدا کرنے کے اسباب از مولانا محمد مثنیٰ حسان …